کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی اور گرد نواح کی آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے عوام دو چار ہیں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا مقامی عملہ ذمہ داران کی سرپرستی میں بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی پانی کے کنکشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ناتھا خان گوٹھ میں ڈی ایم ڈی کے احکامات کے باوجود پانی کا کنکشن اور سپلائی کے نظام کو درست نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مسائل کا شکار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے غیر قانونی اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے شاہ فیصل کالونی اور گرد نواح میں عوام پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور واٹر بورڈ کے بھاری رشوت کے عوض کنکشن کی درستگی پر عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔
امجد علی شاہ نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید سے مطالبہ کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں واٹر بورڈ کے مقامہ افسران کی سرپرستی میں عملے کی جانب سے بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی کنکشن کا نوٹس لیں اور شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو حل کرائیں۔ جاری کردہ:۔ سید امجد علی شاہ