کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہادت امام زین العابدین پر حشمت برادران و پسران کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں قدیمی ماتمی جلوس نکالا گیا جلوس امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی نمبر4سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔
امام بارگاہ کربلا شاہ فیصل کالونی نمبر4پر اختتام پذیر ہوگیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے یونین کمیٹیز کے بلدیاتی نمائندوں ،تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام و ذاکرین کے ہمراہ جلوس کی قیادت کی۔
شہاد ت امام زین العابدین 25محرم پر شاہ فیصل کالونی میں برآمد ہونے والے بڑے ماتمی جلوس کے راستوں پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی نے مثالی بلدیاتی انتظامات کئے گئے صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کے درستگی کے ساتھ جلوس کے ساتھ روشنی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔
جلوس سے قبل بلدیہ کورنگی انتظامیہ نے روٹس پر قائم تجاوزات اور روکاٹوں کا مکمل خاتمہ کرکے روٹس کو کلیئر کردیا تھا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر ماتمی جلوس کے راستوں پر عزاداران حسین کی سہولت اور ماتمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل کیمپ کا قیام بھی عمل مٰں لایا گیا تھا۔
جہاں بلدیہ کورنگی کے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز موجود تھے جبکہ محکمہ میڈیکل بلدیہ کورنگی کے تحت قائم میڈیکل کیمپ پر طبی ماہرین و اسٹاف ماتمی عزاداروں کو فوری طبی امداد دینے میں مصروف رہے۔