کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنوور سلیم انصاری نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کا قافلہ 2اپریل کو شاہ فیصل کالونی سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوگا۔
یہ بات انہوں نے شہید بھٹو کی برسی کے انتظامات کے حوالے سے شاہ فیصل ٹائون خواتین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کمیٹیز سے کارکنان اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی صنور سلیم انصاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا 4اپریل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ دن ہے اس دن ایک آمر نے منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مار کرعوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔
انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو تیسری دنیا کے عظیم سیاستدان تھے عوام کے دلوں میں آج بھی بھٹو زندہ ہے صنور سلیم انصاری نے کہاکہ چیئر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اس موقع پر انہوں نے خواتین سے کہاکہ وہ برسی میں شرکت کے لئے یونین کمیٹیز سطح پر لائحہ عمل تیار کریں۔