کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنور انصاری کی رہائش گاہ پر دختر مشرق قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی عہدیداروں و کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی تقریب میں خواتین کارکنان نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کی اور ایصال ثواب کے لئے دعاکی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید دنیا اسلام کی عظیم لیڈر تھیں ان کی شہادت سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا بھٹو خاندان کی قربانیاں پاکستان میں عوام کی حکمرانی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے ایک مثال ہے۔
تقریب سے دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں قائد انقلاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عوامی حکمرانی اور بحالی جمہوریت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شخصیت عالم اسلام کی سیاست میں کرشماتی حیثیت رکھتی تھی پاکستان دشمن اور اسلام دشمن قوتوں نے چن چن کر بھٹو خاندان کے افراد کو شہید کیا اس موقع پر شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی کارکنان نے عہد کیا کہ قائد انقلاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پوار کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا آصف علی زرداری، بلا ول بھٹو اور فریال تالپور کی قیادت میں بھٹو عزم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں عوامی حکمرانی اور جمہوریت کوا دوام بخشا جائے گا۔