کراچی: صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کے ہدایت پر صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ مہم کے حوالے سے بلدیہ کورنگی میں تیزی کے ساتھ صفائی وستھرائی ،سرسبز ماھول کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات کے ساتھ شاہراہوں سے تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔شاہ فیصل زون میں انسداد تجاوزات سیل نے ملیر ریور برج تا شمع شاپنگ سینٹر چوک تک مین شاہراہ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ اور دیواروں سے وال چاکنگ مٹا دیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل زون کا دورہ کرکے خصوصی صفائی مہم کا معائنہ اس موقع پر انہوں نے انسداد تجاوزات کے حوالے سے جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بلا تفریق تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی حدود میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنا ئیں گے اور صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے ساتھ آخری تجاوزات کے خاتمے تک مہم جاری رکھے گے۔
ایڈمنسٹریٹر کورنگی شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے شاہ فیصل زو کے اقدامات کی تعریف کی اور افسران وعملے کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی دورستگی اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں کچرا کنڈیوں سے کچر کے منتقلی کے بعد کچرا کنڈیوں پر اور علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔