شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹاؤن کی صدر نسرین اختر کے شوہر اختر علی صدیقی انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی صدر نسرین اختر کے شوہر اختر علی صدیقی جہان فانی سے کوچ کرگئے مرحوم کی تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں ہوئی تدفین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران ،کارکنان اور عزیز و اقارب نے شرکت کی مرحوم کا سوئم (آج) مورخہ 24 ستمبر2014ء بروز بدھ بعد نماز ظہر تا عصر موتی مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر3میں منعقد ہو گا۔

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد، جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری، سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر، سلیم الدین انصاری، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی کی صدر فرزانہ بلوچ، جنرل سیکریٹری شمع مٹھانی، سیکریٹری اطلاعات شمیم ممتاز، شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری ، سنیئر نائب صدر مہر النساء اور دیگر نے نسرین اختر سے شوہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔