شاہ فیصل ٹائون کے علماء اکرام نے بھی نچلی سطح پر انتظامی اختیار اور بلدیاتی نظام کا مطالبہ کر دیا

کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے علماء اکرام نے علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور شہری علاقوں کو کھنڈرات کی طرف تیزی سے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی ،لاقانونیت سے تنگ عوام اب علاقائی مسائل اور بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں علماء اکرام نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر میں نچلی سطح پر انتظامی اختیارات کی منتقلی اور سندھ لوکل گورنمنٹ 2001ء کے بلدیاتی نظام کو نافذ کرکے فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے تاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار مفتی نور الہادی نعیمی کی قیادت میں مجلس علماء اہلسنت شاہ فیصل ٹائون کے وفد نے محرم الحرام اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مثالی بلدیاتی و حفاظتی انتظامات پر حق پرست قیادت اور بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کے لئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان سے ملاقات میں کیا وفد میں مفتی مولانا فیض ،قاری عبدالرزاق سیالوی ،علامہ عبدالصمد نعیمی ،علامہ ساجد نقشبندی ،مفتی محمد ولی اللہ اور سید ریاض علی اشرفی شامل تھے۔

علماء اکرام نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون میں نامساعد حالات اور مالی بحران کے باوجود بلدیہ کورنگی کی جانب سے بہتر انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر علماء نے ایم کیو ایم کے منتخب اراکین اسمبلی ،ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کو بھی سراہتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علماء اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی حکومت شہری سندھ کے عوام کو لاوارث سمجھ کر مسائل پر اپنی سیاست چمکارہی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور اُن کی کابینہ شہری سندھ کے عوام کو اپنی ہاری نہ سمجھے ہم الطاف حسین کے ہیرے ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی نظام اور انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے والے جمہوریت کے دعویداروں جمہوریت کی نرسری کو پیروں تلے روند رہے ہیں۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ سندھ کے حکمراں بتائیں کہ ناقص حکمرانی اور عوام میں بڑھتی ہوئی احساس محرومی پر سندھ کے عوام مارشل لا ء کا مطالبہ نہ کریں تو کیا کریں ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے علماء اکرام کو شکریہ ادا کیاکہ جن کے باہمی تعاون کے ذریعے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے تمام علاقوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا۔

انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باجود اراکین اسمبلی کی باہمی معائونت اور عوامی تعاون کے ذریعے لاتعداد مسائل کو حل کرکے عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے علماء اکرام کو یقینی دلا یا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک مثالی ضلع بنایا جائیگا۔

Nishat Zia Qadri Meeting

Nishat Zia Qadri Meeting