طارق بن زیاد سوسائٹی اور شاہ فیصل ٹائون کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا دیا، نئی سیوریج لائن کی تنصیب کا آغاز

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے طارق بن زیاد سوسائٹی، شاہ فیصل ٹائون سمیت ملیر ہالٹ پر زیر تعمیر فلا ئی اوور سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا دیا۔

گزشتہ روز رات گئے اپنی نگرانی میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کراتے ہوئے کہاکہ ادارے عوام کو لاوارث نہ سمجھیں شہر میں پینے کے پانی ،سیوریج سسٹم اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ ملیر ہالٹ فلائی اوور پر تعمیراتی کاموں کے آغاز سے قبل ہم نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران کو نشاندہی کی تھی کہ تعمیراتی کاموں کے آغاز سے قبل زیر زمین فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کو درست کیا جائے ورنہ ملحقہ آبادیوں کے مکین فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے دو چار ہوجائیں گے مگر اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔

آج طارق بن زیاد ،شاہ فیصل ٹائون اور زیر تعمیر ملیر ہالٹ فلائی اوور کے اطراف قائم آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ارتضیٰ فاروقی نے طارق بن زیاد سوسائٹی میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کے معائنے کے موقع پر کہاکہ حق پرست قیادت شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو در پیش مسائل کا خاتمہ چاہتی ہے ادارے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی کا وکردگی کو بہتر بنا ئیں شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو مسائل سے نجات دلایا جائے۔

Shah Faisal Town

Shah Faisal Town