کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر 3 کے سابق نائب ناظم، وائس چیئر مین ذکواة و عشر کمیٹی شاہ فیصل ٹائون اور جامع مسجد غوثیہ شاہ فیصل کالونی کے خزانچہ الحاج شہاب الدین طویل علالت کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مسجد غوثیہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں ادا کی گئی جبکہ تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں کی گئی۔
مرحوم کا سوئم (آج) مورخہ 27جنوری 2015ء بروز منگل بعد نماز ظہر تا عصر جامع مسجد غوثیہ شاہ فیصل کالونی نمبر2میں منعقد ہوگا۔مرحوم کی تدفین میں شاہ فیصل ٹائون کے صابق ٹائون ناظم حاجی مشتاق ،یونین کونسل نمبر3کے ناظم آباد محمد قریشی ،پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری ،قمر نور،فضل احمد،محمد حنیف ،مجلس علماء اہلسنت کے سپرست اعلیٰ مفتی نور الہادی نعیمی سمیت سابق بلدیاتی ناظمین ،نائب ناظمین ،کونسلرز ،علماء اکرام ،علاقہ معززین اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔