شاہ فیصل ٹائون کے نوجوانوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم اورنگزیب سلطان اکیڈمی شاندار کامیابی کو اپنے نام کرکے شاہ فیصل کا نام آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں روشن کیا ہے

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیںنصابی ہو یا غیر نصابی صحت مند سرگرمیاں ہر شعبے میں ہمارے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،کراچی کے نوجوان کے اندر ٹیلنٹ موجود ہے بس ان کی سرپرستی اور ان کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری آل سندھ انڈر17اور آل پاکستان قائد اعظم چمپئن ٹرافی کی فاتح شاہ فیصل ٹائون کے نوجوانوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام دعوت افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے الائیڈ بنک کے نائب صدر سعید عالم ،چائنہ فائونڈیشن کے ڈاکٹر محبوب حسن نظامی ،ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر کیپٹن ڈاکٹر ریاض علی مہر ،ناصر مسعود نور خان ،معراج الحق ،کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سنیئر وائس چیئر مین عتیق صدیقی ،مرکزی عید گاہ شاہ فیصل کالونی کے عبدالعلیم قادری ،بشیر احمد صدیقی ،چوہدری عبدالغفار کے علاوہ سماجی ،سیاسی ،کھیل اور تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے اپنے خطاب میں نشاط ضیاء قادری نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم نوجوانوں کی سرپرستی جا رکھے گی ،قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر معاشی و سماجی و علاقائی ترقی کے ساتھ کھیل کے ہر شعبے کو ترقی دیں گے انہوں نے کہاکہ شا ہ فیصل ٹائون کے نوجوانوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم اورنگزیب سلطان اکیڈمی کوشاندار کامیابی اپنے نام کرکے شاہ فیصل کا نام آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں روشن کیا ہے تقریب میں آل سندھ انڈر 17اور آل پاکستان قائد اعظم چمپئن ٹرافی کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کی گئی۔

مہمان خصوصی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کھلاڑیوں کی شاندار کا رکردگی پر انہیں شاباش دیتے ہوئے ایشیاء اکیڈمک کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ماہ نومبر میں شارجہ روانگی پر مبارکباد پیش کی شارجہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں اورنگزیب سلطان اکیڈمی پاکستان کی نمائندگی کریگی جبکہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش،سری لنکا،اور بھارت کی ٹیم شرکت کرینگی۔