کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کورنگی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تعمیرات ،تجاوزات اور حدود سے تجاوز کئے گئے سن شیڈز کا خاتمہ کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی ولی محمد بلوچ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی شاہ فیصل زون کے عملے نے علاقہ پولیس اور رینجرز کے ہمراہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران شاہ فیصل کالونی نمبر 3 مین بازار اور چورنگی کے اطراف قائم 100 سے زائد سرکاری آراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات ،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ،ٹھیلے ،پتھارے اور کیبنز سمیت دوکانوں پر حدود سے تجاوز کرکے لگائے گئے سن شیڈز کا خاتمہ کردیا گیا۔
شاہ فیصل کالونی نمبر3چورنگی پر قائم غیر قانونی طور پر قائم وہیکلز اسٹینڈز کو کا بھی خاتمہ کرکے آئندہ چورنگی کے اطراف اور شاہراہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کی ممانعت کردی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا ہے کہ سرکاری آراضی کو قبضہ مافیا سے مکمل محفوظ بنا یا جائیگا ضلع کورنگی کی حدود میں سرکاری آراضی پر تعمیرات اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
کسی ادارے یا فرد کو عوامی سہولیات کی راہ میں راہ روڑے اٹکانے اور علاقائی خوبصورتی کو ماند کرنے کی اجازت نہیں جائے گی انہوں نے کہاکہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات علاقائی خوبصورتی پر بدنما داغ ہیں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں سے بلا تفریق سرکاری اراضی سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے ایڈمنسٹریٹر نثار سومرو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری آراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات قائم کرنے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنا یا جاسکے۔