کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں انتظامات محرم الحرام کے حوالے سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو تیز اور سڑکوں کی پیچ ورک کی درستگی اور استرکاری کے کاموں کا آغاز کردیا گیا ۔تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں سمیت امام بارگاہوں اور عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے عزاداری جلوسوں کے روٹس پر قائم سینکڑوں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام سے قبل مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات کا خاتمہ اور ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کام کو انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون میں مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرکے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی مبین صدیقی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی یکم محرم الحرام سے قبل علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلائی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس سے رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے اور موثر انتظامات کے ذریعے اس کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے۔