شاہ فیصل زون میں کرسمس کے موقع پر مسیحی بستیوں اور چرچوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات

Karachi

Karachi

کراچی : شاہ فیصل زون میں کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتظامات جاری۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے افسران وعملہ مسیحی بستیوں اور چرچوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے متحرک ہو گیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری اور تجاوزات و رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے حوالے سے مسیحی بستیوں اور چرچوں کے اطراف جاری بلدیاتی انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے۔

چیئرمین کورنگی سید نیئر رضانے ضلع کورنگی میں بسنے والے مسیحی عوام کو یقین دلا یا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسائل پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ کرسمس سے قبل جاری انتظامات کو مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
پبلک ریلیشن آفیسر