کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے جاری خصوصی صفائی مہم اور ممکنہ برسات کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی اور گلیوں محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی مرکزی شاہراہوں اور مارکیٹوں،عبادت گاہوں اوردرسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیاتی افسران صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتر کے ساتھ ممکنہ برسات کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے برساتی نالوں کی مکمل صفائی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج فلو کو درست بنا ئیں دورے کے موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کو شاہ فیصل زون میں جاری خصوصی صفائی مہم اور رین ایمرجنسی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتا یا کہ خصوصی صفائی مہم کے دوران اُن علاقوں کو فوکس کیا گیا جہاں صفائی وستھرائی کے حوالے سے شکایات موجود تھیں صفائی مہم کے دوران پرائیویٹ سوسائٹیز اور شاہ فیصل زون میں قائم درجنوں گوٹھوں میں صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید تیز کردیا گیا اور گزشتہ دو ہفتے کے دوران گلیوں ،محلوں اور شاہراہوں سے سینکڑوں ٹن ،کچرا ،کوڑا کرکٹ ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے صفائی وستھرائی کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے کچرا کنڈیوں اور گلیوں محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جارہا ہے فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو شاہ فیصل زون میں رین ایمرجنسی انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام انجام دیا جارہا ہے جہاں مشنری نہیں پہنچ سکتی وہا ں افرادی قوت کی مدد سے نالوں کی صفائی انجام دیا جارہا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کے تمام زون کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے۔