کراچی (خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات تیز کردیئے گئے گزشتہ دو روز کے دوران شاہ فیصل زون اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں قائم کچرا کنڈیوں سے سینکڑوں ٹن کچرا،شاہراہوں اور گلیوں سے ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کی انتظامیہ نے ضلع کورنگی کی حدود میں کچرا ،ملبہ ،مٹی کے ڈھیر اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور گلیوں میں پھیلا کر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام میں خلل ڈالنے والوں خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت قانونی کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کا عندیہ دیا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے ضلع کورنگی کے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے۔
بلا تفریق ضلع کورنگی کے حدود میں قائم شہری اور دیہی علاقوں میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیاد پر بہتر بنا یا جائے تاکہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم چلا نے کی نوبت نہ آئے ۔میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلا تعطل کاموں کو جاری رکھ کر علاقائی سطح پر عوام کو فوری ریلف فراہم کی جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے اور عوام کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنا یا جائے۔