کراچی : شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کے ساتھ انسداد تجاوزات کے حوالے سے مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیزز میں کچرا کنڈیوں ،شاہراہوں اور گلیوں سے کچرا، کوڑا کرکٹ ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے ساتھ شاہ فیصل زون کی اہم شاہراہوں ،تجارتی مراکز کے اطراف سے درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کرکے شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک بناکر ٹریفک کے نظام کو سہل بنا دیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات ،وال چاکنگ اور بغیر اجازت اشتہاری بینرز اور سائن بورڈز شاہراہوں پر آویزاں کرنے کی روک تھام یقینی بنا یا جائے اس پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
ایڈمنسٹریٹرغلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز اور خوبصورت ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران علاقائی ترقی مسائل کے خاتمے اور بیوٹی فکشن مہم کو تیز کریں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری خصوصی صفائی مہم اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر غیر قانونی طور پر قائم وہیکل اسٹینڈز پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کو تمام رکاوٹوں سے پاک بنا یا جائے غیر قانونی طور پر قائم وہیکل اسٹینڈز ،ٹھیلوں اور پتھاروں کو شاہراہوں سے ہٹا یا جائے،علاقائی سطح پر خوبصورت ماحول کے قیام کے لئے جاری بیوٹیفکشن مہم کو مزید تیز کیا جائے۔