کراچی : شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کے دوران مختلف یونین کمیٹیوں کی گلیوں اور محلوں سے سینکڑوں ٹن ،کچرا ،کوڑا کرکٹ ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران صفائی وستھرائی ،تجاوزات ،وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ شاہ فیصل زون کی اہم شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
شاہ فیصل زون کے تحت جاری خصوصی صفائی و بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری مہم کا جائزے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور دیگر کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا تفصیلی دورہ کیا مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیکر عوام کو علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش شکایات کا ازالہ کریں۔
مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ضلع کورنگی کے چپے چپے کو بلدیاتی مسائل پاک بنا نے کا عزم کئے ہوئے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی وہ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام اور علاقائی خوبصورتی کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔