شاہ فیصل زون میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اقدامات تیزی سے جاری

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے 100روزہ تعمیر کراچی کے حوالے سے عوامی خدمت کے حوالے سے اقدامات تیز کے ساتھ جاری ہیں ،شاہ فیصل زون میں گلیوں کی تعمیر کے ساتھ فیملی پارکوں کی تعمیر و ترقی ،تزئین و آرائش کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے ذریعے اپنے شہر ،محلے اور گلی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ،100روزہ تعمیر کراچی مہم کے دوران پہلے مرحلے میں شاہ فیصل،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی منتخب ماڈل یوسیز میں 400گلیاں کنکریٹ بلاک سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ ماڈل یوسیز میں قائم فیملی پارکوں ،گرین بیلٹس ،کھیل کے میدانوں اور ڈسپنسریزو اسکولوں کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش اور اسے فعال بنا نے کے حوالے سے انتظامات تیز کے ساتھ جاری ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم پی اے نشاط ضیاء قادری اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے ماڈل یوسی میں 100روزہ تعمیر کراچی کے حوالے سے عوامی خدمت کے کاموں کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یوسی 9میں شہداء حق فیملی پارک پر جاری تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائیاس موقع پر ایم پی اے نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ 100روزہ تعمیر کراچی کے حوالے سے جاری اقدامات سے نہ صرف علاقائی ترقی بلکہ عوام کو بنیادی علاقائی مسائل کے حل میں بھی ریلیف میسر آئے گا۔

انہوں نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں ماڈل یوسیز پر جاری تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامات کو تقلید کرتے ہوئے ضلع کی تمام یونین کمیٹیز کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی