کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے شاہ فیصل زون کی 8یونین کمیٹیز میں بیک وقت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے موثر انداز میں چلانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے حوالے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے مچھروں کی افزائش کی روک تھام اور ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگہی کے لئے محلوں کی سطح پر مہم چلائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ صاف ف ستھرا ماحول ہی صحت مند زندگی کی علامت ہے عوام مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور مچھروں سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنائیںانہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچائو ممکن ہے اگر ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں تو اپنی زندگیوں کو ڈینگی مچھروں سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دیتے ہوئے عوام تعاون کے ذریعے صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے۔