کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان، ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری کی صدارت میں عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد اجلاس میں رینجرز، پولیس ،ٹریفک پولیس ،کے الیکٹرک ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، فائر سروسز، محکمہ ہیلتھ سمیت شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر شاہ فیصل زون میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید الاضحی کے تینوں دن میونسپل ایمرجنسی کے نفاذ ،افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ اور یونین کونسل کے تمام دفاتر کو شکایتی مراکز میں تبدیل کا اعلان کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو صحت مند ماحول کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور قیام امن کے حوالے سے فول پروف انتظامات کئے جائیںانہوں نے کہاکہ ادارے باہمی تعاون کو استوار کرکے عوامی خدمات کی انجام دہی کے فرائض کو احسن طریقے سے نبھائیں اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے ساتھ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو معمول کے مطابق انجام دیا جائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عوامی مسائل کے ازالے کے لئے ادارے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب ترتیب دیئے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان سے حق پرست اراکین اسمبلی کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا گیا کہ عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کر گلیوں اور محلوں سے بروقت اُٹھا نے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیا گیا جس کے مطابق تمام یونین کونسل میں عارضی کلیکشن پوائنٹ بنایا گیا جہاں سے آلائشوں کو اُٹھا کر آبادی سے دور تعمیر کئے گئے ٹرینچز میں دفن کردیا جائے گا۔
اس موقع پر بتا یا گیا کہ اجتماعی قربان گاہوں اور مساجد و مدارس جہاں اجتماعی قربانی انجام دی جاتی ہے وہاں خصوصی کنٹینرز رکھے جائیں گے تاکہ اسے بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگا یا جاسکے ،عید الاضحی کے تینوں سن آلائشوں کو بروقت اٹھا نے کے حوالے سے ہنگامی پلان کے ساتھ صفائی وستھرائی کی انجام دہی معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ وزارت بلدیات کراچی کے ضلعی بلدیاتی اداروں سے کٹوتی کا سلسلہ فوری بند کرکے ضلع بلدیات سے مالی بحران کا خاتمہ کرے تاکہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے خدمات کی انجام دہی کو مزید بہتر بنا یا جاسکے۔
حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے ساتھ ممکنہ برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی پلان بھی ترتیب دیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ عوامی خدمات کے جذبے سے سرشار بلدیہ کورنگی کی ٹیم کے ساتھ بہتر حکمت عملی کو اپنا کر عید الاضحی کے موقع پر برق رفتاری کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے ساتھ عید الاضحی کے تینوں دن صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔