کراچی : شاہ فیصل زون میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہا ،کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے ساتھ شاہراہوں ،تجارتی مراکز کے اطراف اور گلیوں ،محلوں میں صفائی وستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ بلد تعطل جاری رکھا جائیگا علاقائی ترقی اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے پر بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہا ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے جہاں دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ھوالے سے اقدامات جاری رکھے گئے وہیں۔
عید الفطر کی تعطیلات میں فیملی پارکوں اور تفریحی گاہوں پر اور اس کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کئے گئے تھے جسے عوام نے سراہا ۔دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پرمتوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں رین ایمرجنسی انتظامات کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کی نگرانی میں مکمل کرلیا گیا۔