شاہ فیصل زون میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے انتظامات

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGi

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGi

کراچی: شاہ فیصل زون میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے جاری انتظامات کے دوران شاہراہوں اور علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں کی صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا نے کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا یا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا کر روشنی کے انتظامات بہتر بنانے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کے جائزے کے لئے میونسپل کمشنر عمران اسلم نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت بلدیہ کورنگی مساجد و امام بارگاہوں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بلا تعطل خدمات کی انجام دہی یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔