کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز، مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہنگامی پلان پر عملد رآمد کیا جا رہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون کے محکماجاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ۔روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس سمیت شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سمیت تجارتی مراکز کے اطراف سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ماہ ربیع الاول میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے جلوسوں اور محافل کی اجتماع گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے۔
انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایاتی مراکز کو فعال بنا یا جائے اور برق رفتاری کے ساتھ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔