شاہ فیصل زون کے تحت جشن عید میلاد النبی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس آج منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر حفاظتی و بلدیاتی انتظامات اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کے حوالے علماء اکرام، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور چراغاں کے منتظمین ،علاقہ معززین و عمائدین اور رینجرز پولیس سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے سربراہان کا اجلاس (آج)مورخہ 20 دسمبر 2014ء بروز ہفتہ بوقت 3 بجے دن مرکزی آفس شاہ فیصل زون (سابقہ شاہ فیصل ٹائون آفس) میں منعقد ہو گا۔

اجلاس کی صدارت حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ کرینگے۔