کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھا کر محفوظ طریقے سے مد فون کرنے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ترتیب دیئے گئے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردی گیا۔آلائشیں بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے لئے شاہ فیصل زون کو 7حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
علاقوں اور اجتماعی قربان گاہوں سے آلائشیں اُٹھا کر بروقت مدفون کرنے کے لئے شاہ فیصل زون کی جانب سے 2وسیع و عریض خندقیں رہائشی علاقوں سے دور قائم کی گئیں ہیں ہفتہ اتوار کو تعطیل کے باجود انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے معمول کے مطابق دفتری امور کی انجام دہی یقینی بنا یا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کو مد فون کرنے کے لئے تعمیر کئے خندقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے کہاکہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مندماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے افسران و ملازمین کی باہمی ٹیم ورک اور عوام کے تعاون کے ذریعے عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی حدود میں مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کے عملے سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں عید الاضحی پربھی صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنائی جا سکے۔