کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کا سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون سمیت ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے متوقع برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی اور شاہ فیصل زون کی جانب سے ترتیب دیا گیا رین ایمرجنسی پلان کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر نے نالوں کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو یدایت کی کہ نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور دوران برسات نالوں کی صفائی کے حوالے سے بھی ہنگامی اقدامات کو جاری رکھا جائے اس موقع پر انہوں نے گولڈن ٹائون نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ نالوں سے کچرا ،مٹی اور ملبے کے ساتھ پولیتھنز بیگز نکالے جائیں نالوں کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے ملبے کو فوری ٹھکانے لگا دیا جائے تاکہ دوران برسات عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج فلو کی درستگی اور کھلے مین ہولز کو برسات سے قبل کوور زکئے جائیں تاکہ دوران برسات حادثات سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو شاہ فیصل زون کی جانب سے متوقع برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی اور ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ دوران برسات رین ایمرجنسی پلان کا آغازہوجائے گا اور اس سلسلے میں افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ اور افراد قوت و دستیاب مشنری آن روڈ کردیئے گئے ہیں دوران برسات کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے اداروں کے باہمی تعاون کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔