کراچی : صوبائی زیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوء ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے شہر کے بڑے برساتی نالوں میں شمار ہونے والے چکورہ نالے سے ناتھا خان گوٹھ کے مقام پر نالے پر قائم غیر قانونی تعمیرات و تجازات اور بھنیسوں کے باڑوں کا خاتمہ کرکے نالے میں پانی کے بہائو کو یقینی بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی آصف جان صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ کی نگرانی میں ضلع انتظامیہ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے عملے نے انسداد تجاوزات مہم کے دوران چکورہ نالے پر قائم درجنوںغیر قانونی تعمیرات اور بھنیسوں کے باڑوں کا خاتمہ کردیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے انسداد تجاوزات کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ برساتی نالوں ،فراہمی ونکاسی آب کی تنصیبات سمیت سرکاری آراضی پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔
غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ازخود اپنے تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرلیں انہوں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کی مکمل سروے کیا جائے اور اس کے خاتمے کے حوالے سے فوری لائحہ عمل تریب دیکر علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ برساتی نالوں پر تجاوزات اور تعمیرات کی وجہ سے نہ صرف نالوں کی صفائی میں تعطل پیدا ہوتا ہے۔
بلکہ دوران برسات برساتی پانی کی نکاسی میں بھی رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے لہذا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ نالوں کی بندش سے اجتناب کریںاور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھنے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے مزید متوقع برسات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ضلع کورنگی کی حدود میں تمام برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کی ہدایت کی ہے۔