شاہ فیصل زون کے تحت خصوصی صفائی و شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت خصوصی صفائی و شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان، نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان، میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ سڑک پر جھاڑو لگا کر اور ناصر حسین فیملی پارک شاہ فیصل کالونی نمبر2میں پودا لگا کر شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی و شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس جاوید قریشی ، فوکل پرسن شاہ فیصل زون طلعت محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محمد ارشد بھی موجود تھے خصوصی صفائی و شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ یقینی بنا یا جائیگا انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی انتظامات کہ بہتری کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان میدان عمل میں نکل آئے ہیں عوام کو مسائل سے نجات دلا کردم لیں گے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ پر امن ماحول کی فراہمی کے لئے عوامی نمائندوں کے تعاون سے کاوشیں جاری رکھیں گے انہوں نے تمام محکموں کے سربران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

Plantation Campaign

Plantation Campaign