شاہ فیصل زون میں تجاوزات کے خاتمے اور بیوٹی فیکشن مہم کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں

کراچی: شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری تجاوزات ،وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ بیوٹی فکشن مہم کے حوالے سے انتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہیں ۔بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی مکمل نگرانی ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی انجام دے رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے انتظامات کے معائنے کے موقع پر کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صفائی وستھرائی کے حوالے سے شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا ،ضلع کورنگی میں تمام زونز میں صفائی وستھرائی کے ساتھ وال چاکنگ کے خاتمے اور تجاوزات کے خلاف مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے اور اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے تمام زونز کے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد و رفت میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلع محمود کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تمام زونز کا تفصیلی دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ عوام کو علاقائی مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے تمام زونز کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور علاقائی ترقی کے لئے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے علاقائی سروے کرکے عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔