کراچی : شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے علماء اکرام ،محافل اور جلوسوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ۔عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عاشقان رسول ۖ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں افسران و عملہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کے بغیر بلدیاتی سہولیات کی بہتری کے ھوالے سے انتظامات کو مزید تیز کردیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شاہ فیصل زون میں بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے علماء اکرام ،محافل و جلوسوں کے منتظمین اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تمام تر انتظامات علماء اکرام اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے اس بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے میونسپل کمشنر عمران اسلم نے اجلاس میں بتا یا کہ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے قبل از وقت انتظامات کا آغاز کردیا گیا اس موقع پر اجلاس میں علماء اکرام اور منتظمین کی جانب سے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے دیئے گئے۔
تجاویز پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ علماء اکرام اور محافل و جلوسوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کرکے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر شرکاء اجلاس نے یہ طے کیا کہ انشا اللہ باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ قیام امن اور شاہ فیصل زون میں مثالی ماحول کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔