خصوصی صفائی مہم جاری، سوئپنگ کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے سینکڑوٹن کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا
Posted on January 17, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے تمام زونز میں جاری خصوصی صفائی مہم کے ساتھ سرسبز ماحول کے فروغ اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کی انجام دہی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صاف ستھرے سرسبز ماحول کی افادیت سے عوامی شعورکی آگہی پیدا کی جائے تاکہ صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود اور تمام زونز کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی میں جاری خصوصی صفائی مہم کے انتظامات کے لئے معائنے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تفصیلی دورے پر کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر سوئپنگ کے ساتھ کچرا کنڈیوں کی روانہ کی بنیاد پر صفائی کے بعد جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں پر پڑے مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائے اور ڈینگی وائرس سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تواتر کے ساتھ گلیوں اور محلوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔
اس موقع پر شاہ فیصل کالونی میں ملیر ریور برج کے ساتھ ناصر حسین شہید فیملی پارک پر سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام زونز میں پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز اور پھولوں سے مزین کیا جائیاس موقع پر انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان سے کہاکہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی میں اپنی تمام تر صلاحیوں اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ عوام کو در پیش بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم نے ضلع کورنگی کو عوامی مسائل سے پاک ضلع بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے مثالی ضلع بنایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com