شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں مکمل

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،شاہ فیصل زون کی جانب سے تمام آفسز ،سرکاری عمارتوں چورنگیوں ،چوراہوں اور شاہراہوں کو جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

مرکزی جلوس کے شرکاء کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کے لئے روٹس پر استقبالیہ ،سبیل کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل زون کے محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شاہ فیصل زون کے تحت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر علماء اکرام اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کرکے اُن سے بلدیاتی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر منتظمین کی جانب سے جلوسوں کے روٹس پر حائل تجاوزات کی طرف توجہ مبذول کرانے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عاشقان رسول ۖ کو مثالی ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے 11 اور 12 ربیع الاول کو شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر ٹھیلے اور پتھارے لگانے اور سڑکوں پر پارکنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ پابندی پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل کالونی میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علماء اکرام ،منتظمین اور عوام کے تعاون سے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلع کورنگی میں مثالی ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone