شاہ فیصل زون کورنگی کی جانب سے عید الاضحیٰ کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کا آغاز

SHAH FAISAL ZONE

SHAH FAISAL ZONE

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید الاضحی قربانی کے جانوروں کو آلائشیں بروقت اٹھانے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عید الاضحی پر کنٹی جنسی پلان پر آغاز کردیا گیا ۔علاقائی سطح سے بروقت آلائشوں کو اُٹھازیر زمین دفن کرنے کے لئے آبادی سے دور 2ٹرینچز تیار کرلئے گئے ،عید الاضحی کے تینون دن آلائشوں کو اٹھانے اور بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے مرکزی کنٹرول روم فعال کردیا گیا شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے شاہ فیصل زون مرکزی کنٹرول روم کا فون99248651اور 99248647، ای میل [email protected] پرشکایت درج کراسکتے ہیں۔

جہاں موجود عملہ بروقت شکایات کے ازالے کو ممکن بنا ئے گاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون کے متعلقہ افسران و عملے کو تاکید کی کہ ائر پورٹ اور پی اے ایف فیصل ائر بیس کے اطراف کچرا کنڈیوں اور علاقوں سے برق رفتاری کے ساتھ آلائشوں اور اُس کی باقیات کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیں تاکہ پرندوں کی وجہ سے جہازوں کی اڑان میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔

شاہ فیصل کالونی مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ عید الاضحی کے تینوں دن عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھانے کے لئے تمام عملے کو فیلڈ میں اُتا ر دیا گیا اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شاہ فیصل زون آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ تمام یونین کونسل دفاتر کو شکایتی مراکز میں تبدیل کردیا گیا انہوں نے عوام سے اپیل کی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگانے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جا سکے۔