کراچی (خصوصی رپورٹ) عاشورہ محرم کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام صفائی ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر مثالی انتظامات عزادار تنظیموں ،امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈر ز اور علاقہ مکینوں کی جانب سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے انتظامیہ کو خراج تحسین ،عاشورہ محرم کے موقع پر جلوسوں کے روٹس اور مساجد و امام بارگاہوںکے اطراف بلدیاتی سہولیات کے معائنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کا شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس جاوید علی ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے انتظامات کے معائنے کے موقع پر منتظمین اور علاقہ معززین سے ملاقات کی اور اُن سے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں بسنے والے ایک ایک فرد کو بلا رنگ و نسل اور مذہب علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا تی رہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کو عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شہر قائد کا مثالی ضلع بنا یا جائے گا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے
باہمی تعاون و مشاورت کے ساتھ قیام امن ،اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کے فروغ کو بھی یقینی بنا یا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز میں عشرہ محرم کے دوران صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عزاداروں کی شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بنا یا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے عشرہ محرم الحرام کے دوران حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات میں تعاون و رہنمائی پر حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری اور ارتضیٰ فاروقی کا شکریہ ادا کیا۔