شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس آج منعقد ہو گا

karachi

karachi

کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام محرم الحرام کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں انتظامات فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام، رینجرز، پولیس، انتظامیہ و جلوس و تازیہ پرمٹ ہولڈراور امام بارگاہوں کے منتظمین کے مابین باہمی رابطے کو یقینی بنا نے کے لئے اجلاس (آج) مورخہ 17اکتوبر 2014ء بروز جمعہ بوقت شام 5بجے شاہ فیصل زون آفس شاہ فیصل کالونی نمبر 2 نزد سپرئیر سائنس کالج پر منعقد ہو گا۔

اجلاس کی صدارت حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری، ارتضیٰ فاروقی کرینگے جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور میمن اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود ہوں گے۔