کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت شہادت امام زین العابدین کے موقع پر مجالس و جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ،شاہ فیصل زون کے تمام محکمے تعطیل کے باوجود ہفتہ کے روز بھی معمول کے مطابق بلدیاتی انتظامات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے شہادت اما م زین العابدین کے موقع پر مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن تا کربلا شاہ فیصل کالونی نمبر5تک برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ روٹس پر قائم تمام تجاوزات اور رکاٹوں کا خاتمہ کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شہادت امام زین العابدین کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران و عملے کی تعریف کی انہوں نے کہاکہ صحت مند ماحول کے قیام اور عوامی سہولیات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عوامی تعاون کے ذریعے دور کرکے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں میں مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا بعد ازاں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے جلوس کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع بھر میں بنیادی مسائل کے حوالے کے حوالے سے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا انشا اللہ شہادت زین العابدین کے موقع پر بھی عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر جلوس کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ جلوس برآمد ہونے سے قبل روٹس کا سروے کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوری مسائل کو حل کیا جائے۔