شاہ فیصل زون کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل، بروقت علاقائی مسائل کے حل کے لئے کنٹرول روم قائم

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے حدود میں قائم تمام مساجد و امام بارگاہوں اور عشرہ محرم کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی کارپیٹنگ اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے ہنگامی بنیا دوں پر جاری ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی اور شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم امام مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے کہاکہ ماہ محرم الحرام کے دوران عزادار حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی وزیر بلدیاتی سید اویس مظفر کی خصوصی ہدایت پر ضلع شرقی میں بروقت عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دیا گیا۔

جس پر عمل کرتے ہوئے عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فوری فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے جلوس کے روٹس کی مکمل نگرانی کی جائے اور صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ پانی کی لائنوں کی لیکجز اور سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے۔دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے مساجد وامام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس پرمٹ ہولڈرز سے ملاقات کی اور اُن سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منتظمین نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی تعریف کی اور اس حوالے سے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کاوشوں کو بھی سراہااس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے منتظمین کو یقین دلا یا کہ عشرہ محرم الحرام کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شرقی کے تمام زون میں علاقائی مسائل کے بروقت ازالے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا جو 24گھنٹے فعال رہے گا۔