شاہ فیصل زون میں ماتمی جلوسوں کے روٹس پر استر کاری کا کام مکمل جلوس کے روٹس کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے ہنگامی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے امام بارگاہوں کے اطراف اور ایام عزاء میں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور استرکاری کا کام مکمل کرلیا گیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جلوسوں کے روٹس پر شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی استرکاری کا کا م ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے پر بلدیاتی اداروں کی جانب سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ جلوسوں کے روٹس پر تمام سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں عشرہ محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی نمبر5چورنگی سمیت جلوس کے روٹس پر قائم تمام تر تجاوزات ،رکاوٹوں اور غیر قانونی رکشہ ،ٹیکسی اور بس اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے جلوسوں کے روٹس کو سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر نو پارکنگ زون قرار دے کر روٹس پر ہر قسم کی پارکنگ اور گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کی جائے دورے کے موقع پر منتظمین نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے شاہ فیصل زون کی جانب سے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے حق پرست قیادت کی جانب سے عزادار وں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے پر خراج تحسین پیش کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے منتظمین کو یقین دلا یا کہ بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حفاظتی انتظامات کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات میں متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔