کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل زون میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات مکمل اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن کی صدارت میں محکمہ ہیلتھ ،پولیس سمیت تمام محکموں کا مشترکہ اجلاس 26تا 29ستمبر2016ء تک منعقد ہونے والے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گھر گھر پولیو کی ویکسین پلانے اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن نے کہاکہ پولیو سے پاک معاشرے کا قیام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،ملک سے پولیو کے ناسور کے خاتمے کے لئے معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
والدین اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقد ہونے والے ہر مہم میں پولیو سے بچائو کی ویکسین لازمی پلوائیں تاکہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے مہلک امراض سے بچا سکیں اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن نے کہاکہ پولیو سے بچائو کا واحد راستہ مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے دوران پلائی جانے والی ویکسین ہے اس موقع پر اجلاس میں موجود گھر گھر پولیو کی ویکسین پلانے والے ہیلتھ ویزیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پبلک ریلیشن آفیسر