شاہ فیصل زون کی جانب سے نماز عید کے حوالے سے عید گاہوں، مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور وشنی کے انتظامات مکمل
Posted on October 14, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : شاہ فیصل زون کی جانب سے نماز عید کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے، عید گاہوں میں صفائی و ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیاتی کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ شاہ فیصل زو کے حدود میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا دیا گیا نماز عید سے قبل عید گاہوں اور عبادت گاہوں کے آمد و رفت کے راستوں پر چونے کا چھڑکائو اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔ عید الاضحی پر نماز عید کے انتظامات اور علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے معائنے کے سلسلے میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے عید گاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے شاہ فیصل زون کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے فیملی پارکوں کا بھی معائنہ کیا اور پارکوں میں فراہم کی جانے والی سہولیاتی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری پر بھی توجہ دی جائے۔
دورے کے دوران شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میںعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ عید الاضحی کے موقع پر شاہ فیصل میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com