شاہ فیصل زون میں ریلوے لائنوں کے اطراف خصوصی صفائی مہم

کراچی : نیٹ کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی مہم کے دوران شاہ فیصل زون میں ریلوے لائنوں کے اطراف خصوصی صفائی مہم کے دوران سینکڑوں ٹین ،کچرا ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ کراچی ائر پورٹ ریلوے اسٹیشن تا کالونی گیٹ ریلوے پھاٹک تک گرین بیلٹ تعمیر کیا جائے

اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ سالڈ ویسٹ سے کہاکہ ریلوے لائنوں کے اطراف کچرے کو آگ لگانے اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکا یا ت کا فوری ازالہ ممکن بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر محمد ارشد کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی یونین کونسل نمبر3اور 5کا تفصیلی دورہ کرکے وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری صاف سرسبز پر امن سندھ مہم کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا

ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان کراچی ائر پورٹ ریلوے اسٹیشن پہنچ کر اسٹیشن کے اطراف صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا جس پر موقع پر موجود متعلقہ افسران سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عوام سے اپیل کی کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں

کوڑا کرکٹ اور کچر ے کو روڈ پر پھلانے کے بجائے کچرا کنڈیوں میں ڈالیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو ترقی اور صاف ستھرا سرسبز ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone