شاہ فیصل زون میں ریلوے ٹریک کے اطراف خصوصی صفائی مہم کا آغاز ،کوڑا کرکٹ، کچرا پھیلانے اور آگ لگانے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی کا اعلان
کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے ریلوے ٹریک کے اطراف صفائی وستھرائی ،کچرا ،ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اٹھاکر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ کچرا اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور فٹ پر پھیلانے اور کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کے کے لئے مرتکب افراد کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور میمن، سپرٹینڈنگ انجینئر پریم چند اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی جانب سے ریلوے ٹریک کے اطراف صفائی وستھرائی اور مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے خصوصی مہم کا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صحت مند ماحول کے قیام کیلئے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے علاقائی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روانہ منتقلی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن نے متعلقہ افسران وعملے کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ مکھی اور مچھروں کے خاتمے کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے شاہ فیصل زون کی جانب سے ریلوے ٹریک کے اطراف صفائی وستھرائی کے عمل کو سراہتے ہوئے فرائض کی انجام دہی پر ماور افسران و عملے کی تعریف کی۔