کراچی: شاہ فیصل زون مزید متوقع برسات کے پیش نظر افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے بروقت شکایات کے ازالے کے لئے شکایتی مرکز کو فعال بنا دیا گیا دوران برسات ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہنگامی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ گزشتہ روز اچانک شاہ فیصل زون کے مرکز شکایت کا دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے مرکز شکایت میں موصول ہونے والی عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی مسائل کے حوالے سے مرکز شکایت میں موصول ہونے والی شکایت کے فوری ازالے کے احکامات دیتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ مرکز شکایت سے موصول ہونے والی شکایت ازالے کے بعد مفصل رپورٹ مرتب کی جائے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی کے ھوالے سے انتظامات کو تیز کیا جائے اور مزید متوقع برسات کے پیش نظر تمام مشنری اور افرادی قوت کو الرٹ رکھا جائے۔