کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کی خصوصی ہدایت پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے اشتراک سے شاہ فیصل زون میں 40اسپرے وہیکل مشین کے ذریعے جراثیم کش اسپرے انجام دیا گیا۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا ء قادری نے شاہ فیصل زون کے مرکزی آفس پر انسداد ڈینگی و چکن گنیا کے حوالے سے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ بارش کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو صحت مند ماحول کے فراہمی کے لئے علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بلدیہ کورنگی کا احسن اقدام ہے۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن کریم الدین اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اسپرے کی انجام دہی پر مامور ذمہ داروں اور یونین کمیٹیز کے نمائندوں سے کہاکہ وہ ندی نالوں ،گلیوں اور محلوں کے ساتھ عبادت گاہوں اور اسکولوں اور کالجوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصی طور پر انجام دیں۔
علاقائی سطح پر مکھی ،مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے قبل ازیں ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے یونین کمیٹیز کے چیئر مینوںکو ہدایت کی ہے کہ جراثیم کش ادویات کا اسپرے ہر گلی اور محلے میں انجام دہی کو یقینی بنائیں۔
بارش کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل نگرانی میں علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیںانہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعائون کریں۔