شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت مون سون برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے کام جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شاہ فیصل کالونی کے اندرونی علاقوں میں قائم چھوٹے اور بڑے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے بھاری مشنری اور مینول صفائی کے لئے افرادی قوت کی مدد سے وسیع آبادی میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا۔

شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی انتظامیہ نے کہاکہ انشااللہ مون سون برسات سے قبل شاہ فیصل کالونی میں قائم تمام برساتی نالوں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کا نظام بہتر بنا یا جائے گا شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ برساتی نالوں کی آفادیت کو قائم رکھنے اور علاقائی سطح پر مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج لائینوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone