مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے بہتری کے حوالے سے انتظامات مکمل

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام کو مسائل سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے مسیحی آبادیوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کی بہتری کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کا تفصیلی دورہ کرکے کرسمس کے موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور تمام محکماجاتی سربراہان بھی موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کرسمس کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران و عملے کی کا رکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مسیحی بھائیوں کو یقین دلا یا کہ کرسمس کے موقع پر علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا انہوں نے مختلف علاقوں میں مسیحی عوام اور رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کرسمس کے موقع پر بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں انتظامات جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کے تعاون سے تمام تر انتظامات آج مکمل کرلئے جائیں گے۔

اس موقع پر مسیحی رہنمائوں اور عوام نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو کرسمس کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی حوالے سے مثالی انتظامات پر شکریہ ادا کیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے مسیحی عوام کو یقین دلا یا کہ مسیحی بستیوں میں مستقل بنیادوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تما م زونز کو ہدایت کی کہ کرسمس نائٹ کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan