شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر6 اور7کے علاقے نورالدین گوٹھ ، صدیق گوٹھ ، جمعہ گوٹھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر6اور 7کے علاقے نور الدین گوٹھ ،صدیق گوٹھ،جمعہ گوٹھ ،غلام محمد گوٹھ ،باغ ملیر سمیت ملحقہ گوٹھوں اور پرائیویٹ سوسائٹیز میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی سمیت دیگر امراض کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے عوام اداروں سے مکمل تعاون کریں امراض سے بچائو سے متعلق آگاہی حاصل کی جائے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ڈینگی سمیت دیگر امراض سے بچاجائے انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت شہر کی ترقی کے ساتھ عوام کو ہر سطح پر سہولیات کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے

قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی خدمت کی انجام دہی کے ذریعے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج گوٹھوں اور پرائیویٹ سوسائٹیز میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جراثیم کش ادویات کا سپرے اس بات کا ثبوت ہے کہ حق پرست قیادت دعویٰ نہیں عمل پر یقینی رکھتی ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کے جائزے کے لئے UC-6اورUC-7کے مختلف گوٹھوں کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر شہری علاقہ ہو یا دیہی بلا تفریق ہر علاقے میں بسنے والے ایک ایک فرد کو سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا یا جارہا ہے

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ گوٹھوں میں فراہمی و نکاسی آب ،سڑکوں کے حوالے سے مکینوں کے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کئے جائیں گے دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے اسپرے مہم کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی مساجد درسگاہوں ،فیملی پارکوں میں روانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے گوٹھوں ،پرائیویٹ سوسائٹیز سمیت تمام علاقوں میں صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ۔