شاہ فیصل زون کی تمام یونین کونسل میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
Posted on April 16, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون میں تمام یونین کونسلوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے انتظامات کئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود ،سپرٹنڈنگ انجینئر اقتدار احمد اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر5،4میں برساتی نالوں کی صفائی اور چکورہ نالے کے معائنے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر رین ایمرجنسی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتا یا گیا کہ تمام علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے مشنری اور افرادی قوت کے ساتھ کام جاری ہے نالوں کو مشنری اور جہاں مشنری کی رسائی نہیں وہاں مینول طریقے سے نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر برساتی سے قبل نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کا مثالی نظام قائم کیا جائے تاکہ دوران برسات عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کورنگی نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیں اور تمام دستیاب مشنری کی درستگی کو یقینی بنا کر انہیں آن روڈ کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com