اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشیدشاہ کو تبدیل کروانے کیلیے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سرگرم ہوگئے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خورشید شاہ کی جگہ فریال تالپورکو اپوزیشن لیڈر نامزدکرنے کی سفارش کردی۔
پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کے مطابق پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو تجویزدی گئی ہے کہ خورشید شاہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ لے لیا جائے اور ان کی جگہ فریال تالپورکو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا جائے۔
واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھی خورشید شاہ سے کئی معاملات پر مطمئن نہیں اور دونوں کے درمیان کئی ماہ سے کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔