گجرات ( پ۔ر )شاہ جہانگیر روڈ پر پرانی سبزی منڈی کی جگہ 200 دکانوں پر مشتمل نئے ماڈل بازارکیلئے سرکاری ریٹ پر جلدجگہ ایکوائر کررہے ہیں جہاں 3کروڑ کی لاگت سے پہلے مرحلے میں اسکا ڈھانچہ تعمیر کیاجائیگا اس بازار کے قیام سے شہر ی آبادی کیساتھ ساتھ دیہی علاقو ں کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرگجرات اقبال مظہر نے گجرات پریس کلب میں نومنتخب صدر عبدالستار مرزا،جنرل سیکریٹری حسام الدین کرامت ایڈووکیٹ اور انکی کابینہ کو مبارکباد کے دوران گفتگو میں کیا اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے کہا کہ جلالپور جٹاں میں 80 کنال کا اسپورٹس کمپلیکس بن رہا ہے۔
دو سودکانوں کے نئے ناڈل بازار کیلئے عنقریب سرکاری ریٹ پر ادائیگیاں کرکے جگہ ایکوائر کی جارہی ہے۔پرانے ماڈل بازار میں عرصہ سے خالی دکانوں میںوقتی طور پر لنڈابازار والوں کو اجازت دی تاکہ بازار آباد ہو سکے جسے آئندہ بہتر بنایاجائیگابازارو ںمیں اشیائے خوردونوش،پیٹرول سمیت کسی بھی چیزکی زیادہ قیمت مانگنے والے کیخلاف ہماری ہیلپ لائن پرشکایت کرناعوام کی ذمہ داری عوام ہمیںآگاہ کرے جس سے انہیں ریلیف مل سکے گا پٹرول بلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے جن کیخلا ف فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں پٹرول بحران کے ایک ہفتہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں اے سی اقبال مظہرنے کہا کہ تحصیل کھاریاںکی نسبت لالہٰ موسیٰ یا ڈنگہ کو تحصیل کا درجہ حاصل ہونا چائیے کیونکہ وہاں کے حالات کھاریاںسے مختلف ہیں،کھاریاں میں رورل ٹچ زیادہ غالب ہے جس سے لوگوں کو ریلیف بھی مل سکے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گدھوں کے گوشت کی فروخت میں کوئی صداقت نہیں تاہم گدھے کی کھال جو کہ مہنگی فروخت ہوتی ہے اس کے حصول کیلئے گدھے زبح ہورہے ہیں۔
جن کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ تعلیم اور اسباب کے لحاظ سے اہلِ گجرات باقی اضلاع کی نسبت خوشخال ہیںمیں لاہور، مظفر گڑھ،بہاولپورسمیت مختلف اضلاع میں تعینات رہااور صرف عزت کے حصول کیلئے سروس کرنے کو ترجیح دی ہے،پیسے کا لالچ نہیں ہے میں اس غلط شخص کیخلاف کاروائی کرتا ہوں جسے کسی افسر نے ہاتھ نہ ڈالا ہوگجرات تعیناتی کے تین مہینوں میں 16حقداران رجسٹرز بنوائے ہیں باقی6آیندہ ایک ماہ میں بن جائیں گے جس سے لوگوں کی مشکلات میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ محض عہدہ لینے کیلئے بھاگ دوڑ کرتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے لیکن گجرات پریس کلب کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک مضبوط ادارہ ہے اور یقیناپورے ضلع کا یہ مرکزی ادارہ ہے جو صحافی کمیونٹی کی فلاح کیلئے کوشاں ہے۔
صحافی کی ہر شعبہء زندگی پر نظر ہوتی ہے اس موقع پر جائینٹ سیکرٹری سجیل خان،سیکرٹری اطلاعات صہیب سرور،سیکرٹری تقریبات ندیم اسدی،سیکرٹری لائیبریری وقاص احسان،ممبران مجلسِ عاملہ فیاض بٹ،انجم شہزاد،راجہ ریاض راسخ ،ظہیر عباس ملک ، اسلم بٹ،ظہیر مرزا،وحید مرزا،نوید حسین شاہ،ڈاکٹر عمران،شفقت محمود،رزاق غفاری ودیگر موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر اقبال مظہر نے پریس کلب میں مبارکباد کے دوران صحافیوں کی جانب سے چندعوامی اجتماعی مسائل کی نشاندہی پر فوری بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( پ۔ر )اسسٹنٹ کمشنر اقبال مظہر نے پریس کلب میں مبارکباد کے دوران صحافیوں کی جانب سے چندعوامی اجتماعی مسائل کی نشاندہی پر فوری بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات دی اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلاشبہ صحافی معاشرہ کی آنکھ ہوتے ہیں اس دوران انہوں نے گجرات پریس کلب کے شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور انہیں اس کی تاریخ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی